ابنا: شام کی داماس پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے ایک تیسرے ملک کے تعاون سے نجات آپریشن کے نام سے مکمل طور پر ایک خفیہ آپریشن کر کے شام کے یہودیوں کو چند مراحل میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں منتقل کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مکمل ہونے والا یہ آپریشن شام میں دہشتگرد گروہوں کے بعض سرغنوں کے تعاون کے ساتھ انجام پایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ آپریشن مکمل طور پر خفیہ تھا اور اسرائیلی جرائد کو اس کے بارے میں تفصیل سے بتانے کی اجازت نہیں دی گئي تھی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں یہودی آبادی کے بحران اور یہاں سے صیہونیوں کے واپس لوٹنے کی وجہ سے صیہونی حکومت بعض ممالک میں پیدا شدہ بحرانوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ممالک کے یہودیوں کو مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں منتقل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
.......
/169